Business Recorder - World

فلپائن میں قیامت خیز زلزلہ، 32 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، بچ جانے والے ہولناک مناظر بیان کرتے ہوئے لرز اٹھے
فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب آنے والے 7.8 شدت کے  زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 32 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے کیونکہ دارالحکومت منیلا نے تلاش اور بچاؤ (سرچ اینڈ ریسکیو) کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

اس تباہ کن زلزلے کے باعث کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ زلزلہ صبح سویرے صوبہ سارنگانی کے ساحل سے تقریباً 20 کلومیٹر دور آیا، جس کے شدید جھٹکے پورے منڈاناؤ اور وہاں سے 420 کلومیٹر دور انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے شہر ماناڈومیں بھی محسوس کیے گئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقے جنرل سانتوس سٹی کے رہائشیوں نے زلزلے کے وقت محسوس ہونے والے خوف و ہراس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی ایسی ہولناکی کا تجربہ نہیں کیا تھا۔

ایک عمارت کے گرنے کے وقت اس کے سامنے اپنا موٹرائزڈ رکشہ چلانے والے 44 سالہ جوجو کالما نے بتایا کہ یہ زندگی میں پہلی بار تھا کہ میں نے اتنے شدید جھٹکے محسوس کیے کہ میں اپنے آنسو روک نہ سکا۔ میں اپنے بچوں اور بھتیجی کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہو گیا تو کیا ہوگا؟“

عمارت گرنے کے مناظر ویڈیو میں قید

مقامی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کی عمارت کے زمین بوس ہونے کے مناظر قید ہوئے، جس میں خوفزدہ شہریوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فضا میں دھول کا ایک بڑا بادل تیزی سے پھیل گیا۔

کالما نے بتایا کہ زلزلے کے وقت ان کے بچے اسکول میں تھے لیکن وہ محفوظ ہیں، البتہ ان کے بھائی کا گھر تباہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا   خدا کا شکر ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ یہ زلزلہ ٹھیک اس وقت آیا جب طویل تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل رہے تھے۔

سول ڈیفنس حکام کے مطابق فلپائن نے فوج اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے اور حکام منڈاناؤ بھر میں ملبے تلے دبنے اور لینڈ سلائیڈنگ (تودے گرنے) کے باعث 32 افراد کی ہلاکت اور 134 کے زخمی ہونے کی ابتدائی رپورٹوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔

جنوبی فلپائن، شمالی انڈونیشیا اور بورنیو جزیرے پر ملائیشیا کی ریاست صباح میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد سونامی کی وارننگ منسوخ کر دی گئی، جہاں ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ تباہی فلپائن میں 12 سال کے مہلک ترین زلزلے کے ٹھیک آٹھ ماہ بعد آئی ہے، جب سیبو کے وسطی جزیرے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے 79 افراد کی جان لے لی تھی۔ اس کے دو ہفتے بعد منڈاناؤ میں دو طاقتور زلزلے آئے تھے، جن میں سب سے شدید زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ہم منڈاناؤ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدر کا بیان

فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے منڈاناؤ میں فوری امدادی کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی سامان اور باحفاظت نکالی گئی آبادی کے لیے مراکز (ایویکویشن سینٹرز) تیار رکھیں اور ممکنہ ریسکیو آپریشنز کے لیے الرٹ رہیں۔صدر مارکوس نے ایک بیان میں کہا کہ قومی حکومت متحرک ہے اور ہم منڈاناؤ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ فلپائن اور انڈونیشیا میں ہر سال سینکڑوں زلزلے آتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ممالک بحر الکاہل کے ’رنگ آف فائر‘ پر واقع ہیں، جو لاطینی امریکہ سے لے کر روس کے دور دراز مشرقی حصوں تک پھیلا ہوا ایک شدید زلزلیاتی اور آتش فشاں کا خطہ ہے۔

دیگر متاثرہ صوبوں میں عمارتوں، یوٹیلٹیز اور بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، لیکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر بونگ ڈاسیرا نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مسلسل آنے والے آفٹر شاکس (زلزلے کے بعد کے جھٹکوں) کی وجہ سے حکام ابھی جنرل سانتوس میں عمارتوں کے ڈھانچے کا معائنہ شروع نہیں کر سکے۔

نہ بجلی ہے نہ پانی

فلپائن کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 200 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں، جن میں سے کم از کم نو جھٹکے شدید تھے اور پورے منڈاناؤ میں محسوس کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جنرل سانتوس میں دکانوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، کچھ کے سائن بورڈ اور شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دیگر عمارتیں کنکریٹ اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ 30 سالہ رکشہ ڈرائیور جائسن منارکا نے بتایا کہ جب میں گھر پہنچا تو وہاں نہ بجلی تھی اور نہ پانی۔ ہم سب متاثر ہوئے ہیں، ہمارے پاس پینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

شہر کے ایک ہسپتال کی اوپری منزلوں پر دراڑیں پڑنے کے باعث اسے خالی کرا لیا گیا جبکہ نوٹری ڈیم آف ڈیڈیانگاس یونیورسٹی کی ایک عمارت گر گئی، تاہم اس وقت اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

زلزلے کے وقت ایک اسکول کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بچوں کا ایک بڑا گروپ فرش پر بیٹھا تیزی سے ادھر ادھر جھول رہا ہے، کچھ بچے اساتذہ کو گلے لگا رہے ہیں اور اس سے پہلے کہ وہ سب وہاں سے بھاگتے، ان کے پیچھے بنائی گئی ایک عارضی پناہ گاہ زمین بوس ہو گئی۔

سارنگانی کے قصبے الابیل کے پولیس چیف بینجی انچیتا نے بتایا کہ زلزلہ اس وقت آیا جب پولیس کی پرچم کشائی کی تقریب جاری تھی، جس کے باعث کچھ لوگ خوف اور دباؤ کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔

انڈونیشیا کے جزائر کے باسی اونچے مقامات پر منتقل

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے کہا ہے کہ اس زلزلے سے متعدد ممالک متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ آسٹریلیا نے ابتدائی طور پر اپنے شمالی ساحلوں پر سونامی کی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ 0.2 میٹر یا اس سے کم کی سونامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں، جس کی وجہ سے بحری جہازوں (فیریز) کی آمد و رفت میں کچھ خلل پڑا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ساحلوں کو بند کر دیا گیا۔

انڈونیشیا کے شہر ماناڈو میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری کے مطابق وہاں صرف معمولی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

تاہم شمالی سولاویسی کے کچھ علاقوں میں 0.75 میٹر تک اونچی سونامی کی لہر کا پتہ چلا، جس کے بعد لوگوں نے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونا شروع کر دیا، جن میں فلپائن کے قریب ترین واقع دور دراز کے ’سانگیہے جزائر‘ کے رہائشی بھی شامل ہیں۔