Business Recorder - Pakistan

ایم ایس سول ہسپتال کی کراچی پریس کلب آمد، صحافی برادری کو علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری کلب محمد اسلم خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سینئر ارکان کلب مقصود یوسفی، سعید سربازی، عارف بلوچ اور ہیلتھ کمیٹی کے سیکریٹری طفیل احمد بھی موجود تھے۔

اسلم خان اور طفیل احمد نے ڈاکٹر خالد بخاری کو پریس کلب کے ارکان اور صحافی برادری کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اسلم خان نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،جو عوام کو درست اور بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی معیاری سہولیات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے، اس سلسلے میں سول اسپتال کراچی کا تعاون انتہائی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد بخاری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اشتراکِ عمل سے صحافی برادری کو مزید بہتر طبی خدمات حاصل ہو سکیں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد بخاری نے کلب ارکان اور صحافی برادری کیلئے سول اسپتال میں موجود تمام طبی سہولتوں اور علاج معالجے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر خالد بخاری نے ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں اراکین کلب، صحافی برادری اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات، تشخیص اور علاج کی فراہمی کے لیے دو فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فوکل پرسن اس حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور صحافیوں کو درپیش طبی مسائل کے حل میں معاونت فراہم کریں گے ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026