Business Recorder - Pakistan

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 27 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں  میں گزشتہ 72 گھنٹوں  کے دوران  فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گرد ہلاک کردیے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ کے علاقے میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 27 خوارج مارے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس گروہ کے خاتمے کے ذریعے میران شاہ میں معروف شخصیت  ملک سیف اللہ داوڑ کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا بدلہ لے لیا گیا ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے مزید خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے شہید ملک سیف اﷲ داوڑ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔