Business Recorder - Sports

15 سالہ سوریا ونشی کو پہلی بار انڈین ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان
15 سالہ سنسنی خیز بلے باز ویبھو سوریا ونشی کو بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ہفتے کو ہونے والے سلیکٹرز کے اجلاس میں کپتان سوریا کمار یادو کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر ویبھو سوریا ونشی نے حال ہی میں ختم ہونے والے آئی پی ایل سیزن میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک سنچری اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 776 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویبھو سوریا ونشی کو آئرلینڈ کے خلاف دو اور انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ ڈیبیو کرتے ہیں تو وہ بھارت کی تاریخ کے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔ واضح رہے کہ عظیم بلے باز سچن ٹینڈولکر نے 1989 میں 16 سال اور 205 دن کی عمر میں بھارت کے لیے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

میس میڈیا کے مطابق سوریا ونشی کو رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے بھی 30 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں ناکامی کے باوجود اورنج کیپ، موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔