Business Recorder - Markets

امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید، ڈالر اور تیل سستا، سونا مہنگا
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جسے خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں کمزوری سے سہارا ملا کیونکہ سرمایہ کار امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کی نئی امیدوں اور امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,464.69 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں اگست کی ترسیل کے لیے مستقبل کے سودے 0.6 فیصد بڑھ کر 4,491.70 ڈالر پر پہنچ گئے۔

ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حاملین کے لیے ڈالر کی قیمت میں فروخت ہونے والا سونا خریدنا زیادہ سستا  ہوگیا۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ اب بھی بہت حد تک خام تیل اور ڈالر کے رحم و کرم پر ہے۔ یہ صرف اسی صورت میں اوپر جاتا ہے جب ان دونوں کی قیمتوں میں کمی آئے جس کی وجہ سے قیمتوں میں کسی بھی مستقل استحکام یا تیزی کے لیے سونا پوری طرح امریکہ ایران مذاکرات کی مثبت خبروں پر منحصر ہوچکا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کرنے پر رضامند ہوگئے جس سے ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کیلئے ایک وسیع تر معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکنز کی قیادت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے سے روکنے کے لیے ایک قرارداد منظور کر لی ہے جو کہ گزشتہ تین ماہ سے جاری اس تنازع پر خود ان کی اپنی ہی جماعت کے ارکان کے درمیان بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاس ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدیں بڑھنے سے جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

اگرچہ سونے کو مہنگائی کے خلاف ایک محفوظ سرمایہ کاری (ہیج) تصور کیا جاتا ہے تاہم شرحِ سود میں اضافہ اس بغیر منافع/سود والی دھات (سونا) کی قیمتوں پر دباؤ کا باعث بنتا ہے۔

نیویارک فیڈرل ریزرو کے صدر جان ولیمز نے واضح کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے کے خطرات  کے طویل عرصے تک برقرار رہنے کی توقع نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس وقت امریکہ کی مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسٹون ایکس کے سینئر اینالسٹ میٹ سمپسن کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم نے ابھی تیزی کے اس رجحان  کا اختتام دیکھ لیا ہے لیکن واضح طور پر اب مارکیٹ میں ایک صفائی یا تصحیح کا وقت آ گیا ہے۔ اس لیے میں سال کے اختتام کی طرف بڑھتے ہوئے مارکیٹ میں نادانستہ اتار چڑھاؤ کی توقع کر رہا ہوں جس میں قیمتوں کا رجحان معمولی برتری کے ساتھ تقریباً 5 ہزار ڈالر کی سطح تک اوپر کی جانب رہے گا۔

اسپاٹ سلور کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 73.44 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

پلاٹینم کی قیمت بھی 1 فیصد بڑھ کر 1,878.50 ڈالر ہو گئی جبکہ پلیڈیم کی قیمت میں 0.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 1,309.68 ڈالر پر آ گیا۔