Business Recorder - World

وینزویلا کی عبوری صدر 3 سے 7 جون تک بھارت کا دورہ کریں گی، توانائی سمیت دوطرفہ تعاون پر مذاکرات متوقع
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز 3 سے 7 جون تک بھارت کا دورہ کریں گی، ایسے وقت میں جب نئی دہلی کاراکاس سے خام تیل کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق مئی میں بھارت وینزویلا سے تیل درآمد کرنے والا دوسرا بڑا خریدار رہا، جس نے یومیہ 4 لاکھ 27 ہزار بیرل خام تیل خریدا۔ اس فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر تھا، جبکہ بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز حالیہ مہینوں میں وینزویلا کے خام تیل کی تین بڑی خریدار کمپنیوں میں شامل رہی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دورے کے دوران ڈیلسی روڈریگیز بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور مذاکرات کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ادویات سازی، صحت، ٹرانسپورٹ اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آئیں گے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’’مذاکرات میں بھارت اور وینزویلا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا اور توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ادویات سازی، صحت، ٹرانسپورٹ اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔‘‘

روڈریگیز نے آخری بار فروری 2025 میں، جب وہ وینزویلا کی وزیرِ تیل تھیں، بھارت کا دورہ کیا تھا اور انڈیا انرجی ویک کانفرنس میں شرکت کرنے والے ایک وفد کی قیادت کی تھی۔

ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا کا تیسرا بڑا خام تیل درآمد اور استعمال کرنے والا ملک بھارت، ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ کے باعث پیدا ہونے والی رسد کی رکاوٹوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں آبنائے ہرمز تقریباً بند ہو چکی ہے، جو جنوبی ایشیائی ملک کی خام تیل درآمدات کے 40 فیصد سے زائد کی ترسیل کا اہم راستہ رہی ہے۔

بھارت نے گزشتہ سال وینزویلا سے تیل کی خریداری روک دی تھی، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکی ملک سے خام تیل خریدنے والے ممالک پر 25 فیصد صوابدیدی ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ تاہم فروری میں واشنگٹن اور کاراکاس کے درمیان تیل کی فراہمی سے متعلق ایک اہم معاہدے کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی، جس کے نتیجے میں بھارت نے دوبارہ وینزویلا سے تیل خریدنا شروع کر دیا۔

اس معاہدے کے تحت، جو جنوری میں صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد طے پایا، وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم امریکی محکمۂ خزانہ کے زیرِ انتظام بینک کھاتوں کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہیں، جبکہ تجارتی شرائط بھی واشنگٹن کی ہدایات کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔