Business Recorder - World

اٹلی: جلی ہوئی گاڑی سے 4 پاکستانی فارم ورکرز کی لاشیں برآمد، 2 ہم وطن گرفتار
اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ اٹلی پولیس نے 4 پاکستانی فارم ورکرز کے قتل کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں جنوبی اٹلی میں ایک جلی ہوئی منی وین سے ملی تھیں۔

جلی ہوئی گاڑی کلابریا کے علاقے میں ایک وسیع زرعی رقبے پر واقع گاؤں امینڈولارا  کے قریب ایک پٹرول پمپ سے ملی۔

اخبار کوریئر ڈیلا سیرا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پٹرول پمپ کی سی سی ٹی وی  فوٹیج میں دو افراد کو باہر سے وین کے دروازے بند کرتے اور اندر کوئی مائع (لیکوڈ) پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تصاویر میں آگ بھڑکتے اور پھر ان دونوں افراد کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے لاشیں برآمد کیں۔

اخبار نے مقامی پولیس چیف انتونیو بوریلی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ یقینی طور پر قتل کا معاملہ ہے، ہمیں بس اب اس کی تفصیلات معلوم کرنی ہیں۔

اخبار نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں پاکستانیوں کو لے جانے والی کاروں اور منی وینز کو نذرِ آتش کرنے کے 14 واقعات پیش آئے ہیں، جہاں مہاجرین کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔