Business Recorder - Sports

ارجنٹائن کے انفلوئنسر نے گمنام نیوزی لینڈ کے فٹ بالر کو راتوں رات ہیرو بنا دیا
نیوزی لینڈ کے فٹ بالر ٹم پین کے آن لائن فین کلب کے فالوورز کی تعداد منگل کو 40 لاکھ (چار ملین) سے تجاوز کر گئی، جو کہ ملک کی مشہور رگبی ٹیم آل بلیکس سے بھی زیادہ ہے۔

یہ تبدیلی اس وقت آئی جب ارجنٹائن کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلن سکارسینی (المعروف ایل سکارسو) نے ٹم پین کو ورلڈ کپ کا سب سے گمنام کھلاڑی قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے ان کی پیروی (فالو) کرنے کی اپیل کی۔ محض ایک ہفتہ قبل ٹم پین کے انسٹاگرام پر صرف 4,000 فالوورز تھے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ ڈیرن بیزلے کا کہنا ہے کہ 32 سالہ رائٹ بیک اس اچانک ملنے والی شہرت کو بہت اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔ ٹم پین نے خود اس توجہ کو  پاگل پن قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ ارجنٹائن کے انفلوئنسر سے فلوریڈا میں ہیٹی کے خلاف ہونے والے وارم اپ میچ کے دوران ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اگلے ہفتے میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی سب سے کم رینکنگ والی ٹیم ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ٹم پین کا موازنہ ارجنٹائن کے عظیم کھلاڑیوں سے کرتے ہوئے میسی، میراڈونا، ٹم جیسے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔