Business Recorder - Technology

ایئر لفٹ کے شریک بانی کے نئے اسٹارٹ اپ میٹل نے اسٹریٹجک سرمایہ کاری حاصل کر لی
پاکستان کے اسٹارٹ اپ میٹل نے ریبل فنڈ سے اسٹریٹجک سرمایہ کاری حاصل کرلی۔ ریبل فنڈ ایک ایسا وینچر کیپٹل ادارہ ہے جو وائی کمبینیٹر کے ایکو سسٹم سے ابھرنے والے بہترین کارکردگی کے حامل اسٹارٹ اپس کی مالی معاونت کیلئے جانا جاتا ہے۔

میٹل کے بانی اور سی ای او عثمان گل جو کہ ایئر لفٹ کے بانیوں میں بھی شامل ہیں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریبل فنڈ نے دونوں اداروں کے درمیان ایک نئی شراکت داری کے تحت کمپنی میں یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق، ریبل فنڈ ڈیٹا پر مبنی سرمایہ کاری ماڈل استعمال کرتا ہے، جو بڑے ڈیٹا سیٹس اور اپنے مخصوص سرمایہ کاری فریم ورک کی مدد سے بہترین کارکردگی دکھانے والے اسٹارٹ اپس کی نشاندہی کرکے ان میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ فنڈ کے مطابق اب تک وہ 300 سے زائد اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کر چکا ہے، جبکہ اس کی توجہ وائی کمبینیٹر بیچز کی سرفہرست 10 فیصد کمپنیوں پر مرکوز رہتی ہے۔

عثمان گل نے کہا کہ آج ہم ایک ایسی شراکت داری کا اعلان کررہے ہیں جس کے تحت ریبل فنڈ نے میٹل میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ہے اور ہم ریبل کے پورٹ فولیو میں شامل کمپنیوں کو تمام پلانز پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ پیش کرنے پر پرجوش ہیں۔

سرمایہ کاری کے حجم اور اس لین دین کی شرائط کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ریبل کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق کمپنی کے انویسٹنگ پارٹنرز وائی کمبینیٹر کے وہ کامیاب ترین سابقہ طلبہ ہیں جو مجموعی طور پر 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی کمپنیوں کے شریک بانی رہ چکے ہیں جن میں ریڈٹ ، انسٹا کارٹ ، کروز، گسٹو ، اسکرپڈ اور راپی جیسی معروف کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ شراکت دار مل کر اب تک 250 سے زائد اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرچکے ہیں جن کا پورٹ فولیو ریٹرن (منافع) انڈسٹری کے سرفہرست 10 فیصد میں شمار ہوتا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ریبل فنڈ کو وائی کمبینیٹر کے سرفہرست اسٹارٹ اپس تک منفرد رسائی حاصل ہے اور ڈیلز جیتنے کی اس کی شرح تقریباً 100 فیصد ہے جو کہ عام طور پر ڈیمو ڈے سے پہلے ہی طے پا جاتی ہیں۔ یہ فنڈ ممکنہ سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے لیے ریبل تھیورم 4.0 نامی ایک ملکیتی مشین لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتا ہے، اس طرح یہ وائی کمبینیٹر کے اسٹارٹ اپس کا ایک متنوع پورٹ فولیو تشکیل دیتا ہے جو کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے مارکیٹ سے کہیں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔