Business Recorder - Sports

بنگلورو کی مسلسل دوسری آئی پی ایل جیت : پاٹیدار نے کامیابی کا سہرا کوچ اینڈریو فلاور کے سر سجا دیا
رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان  رجت پاٹیدار نے آئی پی ایل ٹائٹل کا دفاع کرنے پر ہیڈ کوچ اینڈریو فلاور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کلچر میں تبدیلی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں وراٹ کوہلی کی 42 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 156 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

2024 میں مقرر ہونے والے زمبابوین کوچ اینڈی فلاور نے بنگلورو کو ماضی کی ناکامیوں کے سائے سے نکالا۔ پاٹیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلاور اب تک کے بہترین کوچ ہیں۔ وہ نہ صرف پلیئنگ الیون بلکہ باہر بیٹھنے والے اور نئے کھلاڑیوں پر بھی برابر وقت اور توجہ دیتے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی ذہنیت بدلی ہے۔

پیر کو اپنی 32 ویں سالگرہ منانے والے پاٹیدار نے اس جیت کو بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ اب ٹیم کا اگلا ہدف مسلسل تیسری بار آئی پی ایل ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کرنا ہے۔