Business Recorder - Sports

نیمار ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ کے لیے فٹ ہو سکتے ہیں، کارلو اینسیلوٹی
برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے کہا ہے کہ اسٹار فارورڈ نیمار پنڈلی کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔

پیناما کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اطالوی کوچ نے واضح کیا کہ اگر نیمار پہلے میچ تک فٹ نہ بھی ہوئے تو دوسرے میچ تک لازمی دستیاب ہوں گے، اس لیے ان کے متبادل کھلاڑی لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 128 میچوں میں 79 گولز کے ساتھ برازیل کے سب سے کامیاب اسکورر نیمار کو انجری کے باعث پیناما اور مصر کے خلاف وارم اپ میچز سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اینسیلوٹی کے ایک سالہ دورِ حکومت میں وہ ان کے اسٹریٹجک پلانز کا حصہ نہیں تھے، لیکن ورلڈ کپ کے لیے ان کی دوبارہ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ برازیل کی ٹیم شمالی امریکہ میں 11 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے گروپ سی میں مراکش، ہیٹی اور اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گی۔