Business Recorder - Business & Finance

فوربز ایشیا کی 30 انڈر 30 فہرست 2026 میں سات پاکستانی شامل
فوربز ایشیا کی باوقار 30 انڈر 30 فہرست برائے 2026 میں پاکستان کے سات افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن میں کاروباری شخصیات، سائنسدان، سماجی کارکن اور شوبز سے وابستہ شخصیات شامل ہیں۔ یہ انتخاب پاکستان کی جدت، کاروبار، سائنس اور تخلیقی صنعتوں میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے۔

فوربز کی جانب سے ہر سال جاری کی جانے والی یہ فہرست ایشیا پیسیفک خطے میں مختلف شعبوں جیسے ٹیکنالوجی، فنانس، صحت، سماجی خدمات اور تفریح میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو تسلیم کرتی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس فہرست میں شامل ہونے والی شخصیات میں سائنسدان ماہرہ غنی بھی شامل ہیں، جنہیں ہیلتھ کیئر اینڈ سائنس کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔

فوربز کے مطابق ماہرہ غنی نے 2025 میں یونیورسٹی آف کیمبرج سے میٹریلز سائنس میں پی ایچ ڈی مکمل کی اور اس وقت وہ الٹرا تھن سیمی کنڈکٹرز پر پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق کر رہی ہیں۔

فوربز نے ان کے وِن سائنس پاکستان میں قائدانہ کردار کو بھی نمایاں کیا ہے، جو خواتین کو سائنسی شعبے میں کیریئر اختیار کرنے کی ترغیب دینے کا ایک اقدام ہے۔

یہ پروگرام 2025 میں نیچر انسپائرنگ ویمن ان سائنس ایوارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں کراچی میں قائم کموڈیٹی سورسنگ پلیٹ فارم “سراف” کے شریک بانی سید اسماعیل کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ وسطی اور جنوبی ایشیا میں کپاس اور اونکس جیسی اجناس کی تجارت کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ریئل ٹائم قیمتوں، شپمنٹ ٹریکنگ، ڈیجیٹل معاہدوں اور کاروباری رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فوربز کے مطابق اس کمپنی نے 2024 میں پاکستان کے شارک ٹینک پروگرام کے ذریعے 5.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی اور اس سال اسے اسٹاک مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ ہے۔

فنانس اور وینچر کیپیٹل کے شعبے میں محمد فرقان کریم  قدوائی اور سرفراز شاہد حسین کو نمایاں کیا گیا ہے، جو سنگاپور کی حمایت یافتہ کمپنی پلوٹن اے آئی کے شریک بانی ہیں۔

فوربز نے اس کمپنی کو ایک ایسی ایجنٹک آٹومیشن پلیٹ فارم قرار دیا ہے جو درمیانے درجے کی کمپنیوں کو مالیاتی امور جیسے انوائسنگ، تنخواہوں کی ادائیگی اور ماہانہ حسابات کو خودکار بنانے میں مدد دیتا ہے۔

سوشل امپیکٹ کیٹیگری میں فہد شہباز کو نوجوانوں کے لیے قائم کی گئی تنظیم یوتھ جنرل اسمبلی کے بانی کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو نوجوانوں کو پالیسی سازی اور قیادت کی تربیت کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

پاکستان کی تفریحی صنعت کی نمائندگی اداکارہ ہانیہ عامر اور فلم ساز ثمن کامران نے کی ہے۔

فوربز نے ہانیہ عامر کو پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ قرار دیا ہے، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 20 ملین فالوورز ہیں۔ ان کی شہرت ڈرامہ پھر وہی محبت سے بڑھی، جبکہ ان کی آنے والی نیٹ فلکس سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

ثمن کامران کو فلم، ڈاکیومنٹری اور میوزک ویڈیوز میں کام کے لیے سراہا گیا ہے۔ ان کی فلم گندھارا: لینڈ آف فریگرنس بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی، جبکہ انہوں نے نیویارک کے آرٹسٹ وونگ کٹ یی کے ساتھ ایک تجرباتی پراجیکٹ میں بھی کام کیا۔

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی گریجویٹ ثمن کامران نے پاکستان کی کامیاب فلم عمرو عیار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔