Business Recorder - World

بھارت کا ویتنام کے ساتھ براہموس میزائلوں کی فروخت کا معاہدہ کرنے کا دعویٰ
بھارت کے دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ نے ہفتے کے روز کہا  ہے کہ بھارت نے ویتنام کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اسے روس کے اشتراک سے تیار کردہ براہموس میزائل فراہم کیے جائیں گے، جبکہ انڈونیشیا کے ساتھ اسی نوعیت کے معاہدے پر بات چیت ”حتمی مراحل“ میں ہے۔

سنگھ نے یہ بات ایشیا کے سب سے بڑے دفاعی فورم، شنگری-لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) کے ساتھ مضبوط عزم رکھتا ہے، تاہم انہوں نے براہموس معاہدوں کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

بھارت، جو اندرونِ ملک دفاعی پیداوار اور برآمدات کو فروغ دے رہا ہے، پہلے ہی فلپائن کو بھی سپرسانک کروز میزائل فروخت کر چکا ہے۔

رائٹرز کی ایک سابقہ رپورٹ کے مطابق ویتنام کے ساتھ یہ معاہدہ تقریباً 60 ارب روپے (تقریباً 62.9 کروڑ ڈالر) کا ہو سکتا ہے، جس میں تربیت اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔