Business Recorder - World

روس میں کیمیکل فیکٹری پر یوکرین کا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک
جنوبی روس میں ایک کیمیکل فیکٹری پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

وولگو گراڈ خطے کے گورنر آندرے بوچاروف نے بتایا کہ کیف انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں وولژسکی  میں واقع سینتھیٹک فائبر بنانے والی ایک کمپنی میں 60 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

حملے کے دوران 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حملے  میں فیکٹری سمیت متعدد دیگر مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی، تاہم تمام مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ اس نے رات گئے یوکرین کے 208 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ  کردیا۔

سال 2022 میں یوکرین پر روسی فوج کشی کے بعد سے جاری روزانہ کی بمباری کے جواب میں کیف کی جانب سے مسلسل روسی سرزمین کے اندر حملے کیے جا رہے ہیں، یوکرین کا مؤقف ہے کہ وہ روس کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو نقصان پہنچانے کے لیے اس کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنارہا ہے۔