Business Recorder - World

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان
امریکہ نے ایران کی فوجی نوعیت کی تیل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے حالانکہ دوسری جانب واشنگٹن اور تہران کے مابین جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز  کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد ورفت پر لگی پابندیاں ہٹانے کیلئے ایک عبوری معاہدہ طے پاچکا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے8بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک منتقل کرنے میں شامل تھے۔

ان بحری جہازوں میں مارشل آئی لینڈز کا پرچم بردار آئل ٹینکر فلورا ، کوموروس کا پرچم بردار خام تیل بردار ٹینکر ہوانکایو اور پاناما کا پرچم بردار ٹینکر ال گیپ شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس تنازع نے ایران اور عمان کے درمیان واقع اس اہم آبنائے ہرمز کو بند کر کے عالمی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے جہاں سے عام طور پر دنیا کا 20 فیصد تیل اور گیس گزرتا ہے۔

امریکہ نے 15 سے زائد کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دیں جن میں ہانگ کانگ میں قائم ’ورتھ سین انرجی لمیٹڈ، دبئی کی سمفنی شپنگ اینڈ میری ٹائم مینجمنٹ انک اور ہانگ کانگ ہی کی مہدیوف ٹریڈنگ کمپنی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے بعض ایرانی ادارے ایران سے باہر سے پٹرولیم مصنوعات حاصل کرنے کے لیے ایرانی مسلح افواج کے آئل سیلز انفرااسٹرکچر کا استعمال بھی کرتے ہیں۔