Business Recorder - World

حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودہ کو شہید کردیا، اسرائیلی وزیرِ دفاع
اسرائیل نے بدھ کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودہ کو شہید کردیا ۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس عسکری ونگ کے کمانڈر کو کل شہید کردیا گیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں اسرائیلی فوج اور مقامی سیکیورٹی ایجنسی شن بی’ نے منگل کو عودہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں 15 مئی کو عزالدین حداد کی شہادت کے بعد عزالدین القسام بریگیڈز کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے رابطہ کرنے پر حماس نے تاحال محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

تنظیم نے کبھی بھی باضابطہ طور پر محمد عودہ کو القسام بریگیڈز کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

وہ  طویل عرصے سے حماس کے انٹیلیجنس ونگ کے سربراہ چلے آرہے تھے۔

اسرائیل کاٹز نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم نے ان تمام لوگوں کو ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے جنہوں نے 7 اکتوبر کے قتلِ عام کی قیادت کی تھی اور ہم یہی کریں گے، وہ جہاں کہیں بھی ہوں، ان سب کی موت کا وقت طے ہو چکا ہے۔