Business Recorder - Pakistan

وفاقی بجٹ 2026-27: وزیراعظم نے سات رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 2026-27 کی تیاری کے لیے سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے سات رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کمیٹی بجٹ 2026-27 سے متعلق تمام امور کا جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ اس پینل میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر قانون سمیت چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر مشرف رسول اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ کمیٹی اہم وزارتوں بشمول تجارت، پاور، نجکاری اور آئی ٹی کی کارکردگی اور مالی ضروریات کا بھی جائزہ لے گی، اور اس کی بنیاد پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔

کمیٹی کو پاور ڈویژن سے متعلق بین الاقوامی عدالتوں میں زیر التوا قانونی مقدمات کا بھی جائزہ لینے اور بیرون ملک مؤثر قانونی نمائندگی کے لیے مالیاتی فریم ورک تجویز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی کی ٹرمز آف ریفرنس میں کلائمیٹ سپورٹ لیویز کے ذریعے گرین اسٹارٹ اپس کی مالی معاونت کا جائزہ اور مختلف وزارتوں میں حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملدرآمد رپورٹس کا معائنہ بھی شامل ہے۔

یہ کمیٹی آئندہ چند ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، جو بجٹ 2026-27 کی حتمی تیاریوں میں استعمال کی جائیں گی۔