Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور خریداری، انڈیکس 2.3 فیصد سے زائد بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اس امید پر بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی گئی کہ امریکہ اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں جس کے باعث پیر کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 3900 پوائنٹس یا 2.3 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کا آغاز اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہوا اور ابتدائی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ بکنگ کی وجہ سے مارکیٹ میں تیز جھٹکے دیکھے گئے۔ تاہم آہستہ آہستہ خریداری کا رجحان مضبوط ہوتا گیا، جس نے بینچ مارک انڈیکس کو ابتدائی نقصانات سے نکالنے اور پورے سیشن کے دوران مسلسل اوپر لے جانے میں مدد کی۔

سیشن کے وسط میں انڈیکس نے 170,300 سے 170,700 کی سطح کے آس پاس نسبتاً ایک محدود حد میں کاروبار کیا۔

تجارت کے دوسرے ہاف (آخری حصے) میں تمام شعبوں میں جارحانہ خریداری کی لہر دیکھی گئی، جس سے مارکیٹ میں شدید تیزی آئی اور انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 171,920.80 تک جا پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 3,881.05 پوائنٹس یا 2.31 فیصد اضافے کے ساتھ 171,725.29 کی سطح پر بند ہوا۔

شپنگ ڈیٹا سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پیر کو ایل این جی کے دو ٹینکر آبنائے ہرمز سے نکل کر پاکستان اور چین کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ عراقی خام تیل سے لدا ایک سوپر ٹینکر جو چین کے لیے روانہ ہونا تھا اور تقریباً تین ماہ سے پھنسا ہوا تھا، ہفتے کو خلیج سے روانہ ہو گیا‌۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا کیونکہ مسلسل معاشی دباؤ کے باوجود علاقائی جیو پولیٹیکل تناؤ کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث سرمایہ کاروں کے بہتر ہوتے اعتماد نے حصص بازار کو سہارا دیا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق بینچ مارک 100 انڈیکس 2,248.19 پوائنٹس کے اضافے سے 167,844.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر پیر کو اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی جبکہ امریکی ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں کمی آئی کیونکہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے نے سرمایہ کاروں میں خطرہ مول لینے کی صلاحیت کو بڑھا دیا، اگرچہ آبنائے ہرمز کب کھلے گی، اس حوالے سے واضح صورتحال نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا جوش و خروش قابو میں رہا۔

مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ تقریباً تین ماہ سے جاری تنازع نے توانائی کی قیمتوں کو تیزی سے اوپر پہنچا دیا ہے اور عالمی شرحِ سود کے منظر نامے کو تبدیل کردیا ہے کیونکہ تہران کی جانب سے اس اہم ترین اسٹریٹ کو عملی طور پر بند کیے جانے کے بعد مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے ذریعے دنیا کی توانائی کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے‌۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے لیے جلد بازی سے کام نہ لیں، کیونکہ ان کی انتظامیہ نے فوری طور پر کسی بڑی کامیابی کی امیدوں کو کم اہم قرار دیا ہے۔

محض ایک دن پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور ایران نے ایک ایسے معاہدے پر مذاکرات مکمل کرلیے ہیں جس کے تحت اس آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولا جائے گا، جہاں سے جنگ سے پہلے عالمی سطح پر تیل اور ایل این جی کی سپلائی کا پانچواں حصہ گزرتا تھا۔

نیسڈیک فیوچرز میں 1.2 فیصد اور ایس اینڈ پی فیوچرز میں 0.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ جاپان کا نکی انڈیکس 3 فیصد کی زبردست چھلانگ لگا کر تاریخ میں پہلی بار 65,000 کی سطح کو عبور کر گیا جبکہ جاپان سے باہر ایشیا پیسیفک حصص کے وسیع ترین ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‌۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 0.01 روپے (ایک پیسے) کے اضافے کے ساتھ 278.51 پر بند ہوئی۔

البتہ آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 480.82 ملین شیئرز سے کم ہو کر 506.35 ملین شیئرز رہ گیا۔ دوسری طرف شیئرز کی مجموعی مالیت پچھلے سیشن کے 22.72 ارب روپے سے بڑھ کر 31.15 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

بینک آف پنجاب  27.29 ملین شیئرز کے ساتھ کاروباری حجم میں سرِفہرست رہا، جس کے بعد فرسٹ نیشنل ایکویٹیز 25.57 ملین شیئرز اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل 24.88 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پیر کو مجموعی طور پر 489 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 345 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 107 میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 37 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔