Business Recorder - Business & Finance

پنک سالٹ کی برآمدات بڑھانے کے لیے پاک چین معاہدہ طے
پاکستان کے معدنی شعبے کو اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب  پاک سالٹ کارپوریشن نے پاکستان کے راک سالٹ (گلابی نمک) کے ذخائر کی مائننگ، پروسیسنگ اور عالمی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے  چائنا نیشنل سالٹ انڈسٹری گروپ کے ساتھ ایک طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اتوار کو جاری ہونے والے  بیان کے مطابق اس معاہدے کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت اور وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے تعاون سے حتمی شکل دی گئی۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور چین پاکستانی راک سالٹ کو عالمی سپلائی چینز کا حصہ بنانے کے لیے تعاون کریں گے۔ اس شراکت داری میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، مائننگ کے جدید طریقے، مقامی سطح پر پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن (قیمت اور معیار میں اضافہ) پر توجہ دی جائے گی، تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی نمک کی مصنوعات کی مانگ کو بڑھایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک سالٹ کارپوریشن ایک ایسا منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو پاکستان کے معدنی شعبے میں چینی، پاکستانی اور شمالی امریکی مہارت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کو یکجا کرتا ہے۔

چائنا نیشنل سالٹ انڈسٹری گروپ کے چیئرمین شین شیاؤجن نے کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں اور نمک کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

پاکستان سالٹ کمپنی کے چیئرمین احمد ندیم خان کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری جدید چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے منفرد نمک کے وسائل کو ترقی دینے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

میرکل سالٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مبارک خان نے اس معاہدے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جس نے پاک سالٹ کارپوریشن کے ذریعے شمالی امریکی اور چینی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے اور پاکستان کے صنعتی ڈھانچے کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔