Business Recorder - Business & Finance

ستارہ پیٹرولیم پی ایس ایکس پر 2026 کا دسواں آئی پی او بن گیا
پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ستار پیڑولیم سروس لمیٹڈنے اپنے ابتدائی عوامی شیئرز اجرا کے ذریعے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

سال 2026 کا یہ دسواں آئی پی او نہ صرف سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمایاں رہا بلکہ سرمایہ کاروں کی ریکارڈ شرکت نے بھی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کر دی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئی پی او کے دوران بک بلڈنگ اور ریٹیل دونوں مراحل میں مجموعی طور پر تقریباً 25 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی آئی پی او کے لیے سب سے زیادہ شرکت تصور کی جا رہی ہے۔

اس عمل کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 4 ارب 80 کروڑ روپے کا سرمایہ حاصل کیا گیا جس سے یہ نجی شعبے کے بڑے آئی پی اوز میں شامل ہو گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق بک بلڈنگ مرحلے میں 12 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کی پیشکش کی گئی جو محض 8 منٹ کے اندر مکمل سبسکرائب ہو گئے اور اس حصے میں 7 گنا زائد درخواستیں آئیں جو سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح ریٹیل مرحلے میں 4 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کی پیشکش پر 3.4 گنا زائد سبسکرپشن دیکھنے میں آئی جبکہ ملک بھرسے تقریباً 24 ہزارچھوٹے سرمایہ کاروں نےحصہ لیا۔

اسٹاک ایکسچیبج انتظامیہ کے مطابق آئی پی او کے مجموعی ڈھانچے میں پری آئی پی او اور آئی پی او دونوں شامل تھے جس کے تحت 27 کروڑ 99 لاکھ 14 ہزار شیئرز کی پیشکش کی گئی جو کمپنی کے بعد از آئی پی او ادا شدہ سرمائے کا 16.66 فیصد بنتی ہے۔

پری آئی پی او مرحلے میں کمپنی نے 14.85 روپے فی شیئر کے حساب سے تقریباً 1 ارب 66 کروڑ روپے جمع کیے جبکہ آئی پی او کے لیے فلور پرائس 13.50 روپے مقرر کی گئی تھی۔

تاہم سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث قیمت بڑھ کر 18.90 روپے فی شیئر تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں آئی پی او کا حجم بڑھ کر تقریباً 3 ارب 17 کروڑ روپے ہو گیا۔

ترجمان پی ایس ایکس کے مطابق اس آئی پی او میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، کارپوریٹ اداروں، ہائی نیٹ ورتھ افراد اورریٹیل سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جو پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ میں وسعت، گہرائی اور بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او فرخ ایچ سبزواری نے کہا کہ عالمی معاشی چیلنجز کےباوجود پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے اور آئی پی اوز کا تسلسل ایک مثبت اشارہ ہے۔

انکےمطابق سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد، خصوصاً نوجوان نسل کی شمولیت، مستقبل میں مارکیٹ کی مزید ترقی کاپیش خیمہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026