Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کل سے چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے آج اس اہم سفارتی دورے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

یہ دورہ اس لحاظ سے انتہائی غیر معمولی سفارتی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان اور چین اس سال اپنے باضابطہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان قائم  ہر موسم میں پائیدار اسٹریٹیجک  تعاون کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا اور مشترکہ مستقبل کے لیے پاک چین برادری کے دوطرفہ اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔

اپنے قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی قیادت بشمول صدر شی جن پنگ اور ہم منصب لی چیانگ کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی منصوبوں، تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زراعت کی جدید کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز صوبہ ژجیانگ کے شہر ہانگژو سے کریں گے، جہاں وہ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (پی ای ایس ایس) اور زراعت کے شعبوں میں ”پاک-چین بی ٹو بی  انویسٹمنٹ کانفرنس“ کی صدارت کریں گے۔

بعد ازاں بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ”چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز“ کی جانب سے دی جانے والی ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سیاسی اعتماد مزید گہرا ہوگا، اسٹریٹجک ہم آہنگی کو تقویت ملے گی، عملی تعاون کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی اور پاکستان اور چین کی دیرینہ اور لازوال دوستی مزید مستحکم ہوگی۔