Business Recorder - Sports

منیش پانڈے کولکتہ کی آئی پی ایل مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شین واٹسن
تجربہ کار بلے باز منیش پانڈے نے ممبئی انڈینز کے خلاف 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے اہم فتح دلائی، جس سے ٹیم کی پلے آف کی امیدیں برقرار ہیں۔

اس شاندار کارکردگی پر اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن نے منیش پانڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 36 سالہ کرکٹر ٹیم کے لیے انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں۔ واٹسن کے مطابق پانڈے کا وسیع تجربہ، بہترین فیلڈنگ اور میدان میں ان کا جوش و خروش اسکواڈ کے لیے بہترین پلس پوائنٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیش پانڈے اس عمر میں بھی غیر معمولی فٹ ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے۔

یاد رہے کہ منیش پانڈے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ آئی پی ایل کے آغاز (2008) سے اب تک ہر سیزن کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود تین بار کی چیمپئن کولکتہ اتوار کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی، جہاں پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے اسے جیت کے ساتھ دیگر میچوں کے سازگار نتائج کی بھی ضرورت ہے۔