Business Recorder - World

کیلیفورنیا مسجد فائرنگ، خوفزدہ بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے کے دوران 9 سالہ اوڈائی شانہ سمیت درجنوں بچے خوف کے عالم میں کلاس رومز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

اوڈائی شانہ جن کی والدہ دو دہائیاں قبل جنگ زدہ غزہ سے ہجرت کرکے جنوبی کیلیفورنیا میں آباد ہوئی تھیں، نے بتایا کہ پیر کی صبح مسجد کے باہر اچانک شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ اس کمپلیکس میں ایک اسلامی اسکول بھی قائم ہے جہاں وہ زیر تعلیم ہیں۔

بچے نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی اساتذہ نے فوری طور پر انہیں ایک چھوٹے کمرے یا الماری نما جگہ میں جمع کر دیا، جہاں وہ خوف سے کانپتے رہے جبکہ مزید 12 سے 16 گولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں۔ کچھ دیر بعد پولیس کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس  ٹیم کی آواز سنائی دی جو باہر سے کہہ رہی تھی،  سب ٹھیک ہے، دروازہ کھولو، جس کے بعد دروازہ کھولا گیا۔

پولیس کے مطابق مسجد سے وابستہ تین افراد، جن میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھا، فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے حملہ آوروں کو اندر داخل ہونے سے روک کر بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا۔ دو نوعمر حملہ آور بعد میں چند بلاکس دور اپنی جان لے بیٹھے۔

اوڈائی شانہ نے بتایا کہ جب پولیس انہیں باہر لے جا رہی تھی تو انہوں نے بری چیزیں دیکھیں، جس سے ان کی مراد لاشیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ، ٹانگیں اور سر بری طرح کانپ رہے تھے، مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے میں پتھر بن گیا ہوں۔

حکام کے مطابق حملہ آور مسجد کے اندر داخل نہیں ہو سکے اور اسکول کے تمام طلبہ محفوظ رہے۔