Business Recorder - World

ٹرمپ کا خلیجی رہنماؤں کی درخواست پر ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ جاری سنجیدہ مذاکرات کے پیشِ نظر خلیجی رہنماؤں کی درخواست پر ایران پر منگل کو کیے جانے والے مجوزہ حملے کو مؤخر کردیا گیا ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پر ٹرمپ کا یہ اچانک اعلان ایران کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں تہران نے کہا تھا کہ اس نے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی جانے والی امریکہ کی نئی تجویز کا جواب دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایران پر ہمارے طے شدہ فوجی حملے کو روک رہے ہیں جو منگل کو ہونا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی جانب سے ایسا کرنے کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ اب سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خلیجی اتحادیوں کو یقین ہے کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جس میں ایران کے لیے کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے!

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی فوج کو مطلع کردیا ہے کہ ہم کل ایران پر طے شدہ حملہ نہیں کریں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج کو مزید یہ ہدایت بھی دی ہے کہ اگر کوئی قابلِ قبول معاہدہ طے نہ پا سکا تو وہ کسی بھی لمحے کی پیشگی اطلاع (شارٹ نوٹس) پر ایران پر  مکمل اور بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

ٹرمپ نے چین کے دورے سے واپسی اور وہاں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد کے دنوں میں ایران کو پے در پے انتہائی تشویشناک دھمکیاں دی تھیں۔

اتوار کی رات گئے انہوں نے کہا کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور یہ دھمکی بھی دی کہ اگر کوئی امن معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کا کچھ باقی نہیں بچے گا۔

امریکہ اور اسرائیل فروری کے آخر سے ایران کے ساتھ جنگ میں الجھے ہوئے ہیں۔

اپریل میں ہونے والی ایک کمزور جنگ بندی کے باوجود، دونوں فریقین کے درمیان پاکستان میں اب تک مذاکرات کا صرف ایک ہی دور ہو سکا ہے۔