Business Recorder - Markets

نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 21 فیصد اضافہ، ایس ای سی پی
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں کمپنی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور ریگولیٹری کمپلائنس کے نظام میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے جبکہ پراسیسنگ کو تیز اور خودکار بنانے کو ترجیح دی جارہی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق فروری سے اپریل 2026 کے دوران 10 ہزار 511 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو گزشتہ سال اسی عرصے کے 8 ہزار 693 کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ صرف اپریل کے مہینے میں 4 ہزار 82 کمپنیوں کی رجسٹریشن ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے کمپنیوں کا اندراج کرایا جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کے مجموعی ادا شدہ سرمائے میں 218 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا رواں سال یہ سرمایہ 88 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے 27 کروڑ 70 لاکھ روپے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری کا رخ تجارت، خدمات، آئی ٹی، تعمیرات اور معدنیات کے شعبوں کی جانب رہا، ریگولیٹری کمپلائنس کے حوالے سے بھی پیشرفت دیکھنے میں آئی جہاں تین ماہ کے دوران 61 ہزار 960 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع کروائیں جو گزشتہ سال کے 38 ہزار 326 کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہیں ۔

ایس ای سی پی کے مطابق نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے شیئر ہولڈنگ سے متعلق تنازعات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مزید برآں اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ کاروباری افراد کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ادارے نے کمپنی رجسٹریشن کے نظام کو مزید خودکار بنانےاورکمپنی ناموں کی ریزرویشن کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا بھی عندیہ دیا جس سے کاروباری ماحول کو مزید آسان اور شفاف بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔