Business Recorder - Markets

پلیٹنم مارکیٹ 6 سہ ماہی بعد سرپلس میں داخل
ورلڈ پلیٹنم انویسٹمنٹ کونسل نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث جنوری سے مارچ کے عرصے میں پلاٹینم مارکیٹ کو گزشتہ چھ سہ ماہیوں میں پہلی بار سرپلس کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سرمایہ کاری کی طلب میں کمی آئی جب کہ بلند توانائی قیمتوں کے باعث افراط زر اور شرحِ سود میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

2025ء کے دوران 127 فیصد کے زبردست اضافے کے بعد جنوری میں اسپاٹ پلیٹنم 2,919 ڈالرز فی ٹرائے اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تاہم بعد میں گولڈ ریلی مدہم پڑنے اور فروری کے آخر میں مشرقِ وسطیٰ میں تنازعہ شروع ہونے کے باعث یہ گر کر تقریباً 2,000 ڈالرز پر آ گئی۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پلیٹنم مارکیٹ میں 268,000 اونس کا سرپلس  ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2025ء کے اسی عرصے میں 658,000 اونس کی کمی دیکھی گئی تھی۔ سرمایہ کاری میں 225,000 اونس کے خالص اخراج کے ساتھ آٹوموبائل اور جیولری کی کھپت میں کمی کے باعث سالانہ بنیادوں پر طلب 31 فیصد گر کر 1.5 ملین اونس رہ گئی۔

دوسری جانب مجموعی سپلائی 18 فیصد اضافے سے 1.7 ملین اونس تک پہنچ گئی۔

ورلڈ پلیٹنم انویسٹمنٹ کونسل نے کنسلٹنسی فرم میٹلز فوکس کے اعدادوشمار پر مبنی اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا کہ مائن سپلائی میں 22 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بلند قیمتوں کے باعث ری سائیکلنگ میں بھی 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ورلڈ پلیٹنم انویسٹمنٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ان رجحانات کے الٹ جانے کی توقع کے ساتھ پلیٹنم مارکیٹ اب بھی 2026ء میں مسلسل چوتھے سال خسارے (شارٹیج) کی راہ پر گامزن ہے۔ کونسل نے پورے سال کے لیے خسارے کا تخمینہ دو ماہ قبل متوقع 240,000 اونس سے بڑھا کر 297,000 اونس کر دیا ہے۔

پورے سال 2026ء کے لیے کونسل کو توقع ہے کہ مائن آؤٹ پٹ مستحکم رہے گی اور ری سائیکلنگ میں 9 فیصد اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں مجموعی سپلائی 2 فیصد بڑھ کر 7.4 ملین اونس ہو جائے گی۔

دوسری جانب زیورات (جیولری) اور سرمایہ کاری کی طلب میں بالترتیب 12 فیصد اور 54 فیصد کی کمی، جبکہ آٹوموٹو سیکٹر کی طلب میں 2 فیصد کی کمی کے باعث مجموعی طلب 9 فیصد گر کر 7.7 ملین اونس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے ابوو گراؤنڈ اسٹاکس 15 فیصد گر کر 1.7 ملین اونس رہ جائے گا جو کہ عالمی طلب کے تین ماہ سے بھی کم عرصے کے برابر ہوگا۔