Business Recorder - Markets - Energy

یو اے ای کے جوہری پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد خام تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کی امیدیں معدوم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز بھی اضافہ جاری رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ایک جوہری پلانٹ پر حملے اور ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کی خبروں نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.01 ڈالر یا 1.84 فیصد اضافے کے بعد 111.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،یہ 5 مئی کے بعد کی سب سے بلند سطح تھی۔ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.33 ڈالر یا 2.21 فیصد اضافے کے ساتھ 108.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا ، جو 30 اپریل کے بعد سب سے بلند سطح تھی۔ گزشتہ ہفتے بھی دونوں عالمی بینچ مارکس میں 7 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں اور قبضوں کے خاتمے کے لیے کسی امن معاہدے کی امیدیں کمزور پڑتی جا رہی ہیں، جس کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی کسی مثبت پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے حکام نے باراکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اماراتی حکام نے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اپنے دفاع اور جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔

ادھر سعودی عرب نے عراق کی فضائی حدود سے داخل ہونے والے تین ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق خلیجی ممالک پر ڈرون حملے اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو ایران یا اس کے علاقائی اتحادی خلیج میں توانائی تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر کو مزید نشانہ بنا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں کے ساتھ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپشنز پر غور کریں گے۔