Business Recorder - Sports

انگلش فٹبال کلب چیلسی کا بڑا فیصلہ : زابی الونسو نئے منیجر مقرر
انگلش فٹبال کلب چیلسی نے زابی الونسو کو اپنا نیا منیجر مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ہسپانوی کوچ یکم جولائی سے چیلسی کے ساتھ چار سالہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ رئیل میڈرڈ اور بائر لیورکوزن کے سابق منیجر، چیلسی کے موجودہ مالکان ’بلیو کو‘ کے تحت کلب کے پانچویں مستقل کوچ بن گئے ہیں۔ سابق مڈفیلڈر زابی الونسو کی انگلش فٹبال میں یہ واپسی ہے، جو ماضی میں لیورپول کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

ایک بیان میں الونسو نے کہا کہ چیلسی دنیا کے عظیم کلبوں میں سے ایک ہے اور اس کی کمان سنبھالنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ مالکان کے ساتھ بات چیت سے واضح ہے کہ ہمارا ہدف ایک ہی ہے۔ ہم ایک ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو اعلیٰ ترین سطح پر ٹرافیز کے لیے لڑ سکے۔ اسکواڈ میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔

واضح رہے کہ چیلسی اس وقت پریمیئر لیگ میں نویں نمبر پر ہے اور ہفتے کے روز ایف اے کپ فائنل میں مینچسٹر سٹی سے شکست کے بعد یورپی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہے۔