Business Recorder - Business & Finance

بجٹ تجاویز : وفاقِ ایوانہائے تجارت و صنعت کا ٹیکسوں کی شرح کم کرنے کا مطالبہ
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے مالی سال 27–2026 کے لیے بجٹ تجاویز پیش کر دیں۔

چیمبر نے برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس ریژیم (ایف ٹی آر) کی بحالی اور آئی ٹی برآمدات پر 0.25 فیصد رعایتی ٹیکس کی مدت 2035 تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روپے کی قدر میں کمی کے تناظر میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کی ٹرن اوور حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کرنے اور سامان و خدمات کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی حد میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے اور سپر ٹیکس (4C) کو مکمل ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

ملازم پیشہ طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کرنے اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس شرح 35 سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں کاروباروں میں لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے طریقہ کار پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔