Business Recorder - Business & Finance

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ہفتہ وار پٹرولیم ریویو کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ 16 مئی سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 5 روپے کی کمی پٹرول کی  نئی قیمت 414.78 روپے سے کم ہو کر 409.78 روپے فی لٹرہوگئی۔ اسی طرح  ڈیزل کی قیمت 5 روپے کی کی سے 414.98 روپے سے کم ہوکر 409.98 روپے فی لٹر پر آگئی ۔

قیمتوں میں یہ کمی پٹرولیم لیوی میں حالیہ بھاری اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے جائزے میں حکومت نے آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی کڑی شرائط پوری کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا، جس کی بدولت پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری ممکن ہو سکی تھی۔ اس اضافے کے بعد حکومت اب تک پٹرول اور ڈیزل پر مجموعی طور پر 160 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔

عالمی منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باوجود عوام کو یہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ 9 مئی 2026 سے اب تک برینٹ کروڈ آئل کی عالمی اوسط قیمت 106.90 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، امن مذاکرات کی ناکامی اور تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں کے خدشات کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل تیز اور غیر مستحکم بنی ہوئی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026