Business Recorder - Pakistan

نئے منصوبوں کیلئے بجٹ کا 10 فیصد سے بھی کم حصہ مختص کرنے کا فیصلہ
حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2027 کے بجٹ میں نئے منصوبوں کے لیے مختص رقوم مجموعی بجٹ کے 10 فیصد سے کم رہیں گی کیونکہ محدود مالی گنجائش کا بڑا حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے درکار ہوگا۔

اس عزم کا اظہار آئی ایم ایف کو ارسال کیے گئے لیٹر آف انٹینٹ میں کیا گیا جس پر وفاقی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے باقاعدہ دستخط کیے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2027 کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تخمینہ 986 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ اختتام پذیر ہونے والے رواں مالی سال کے لیے یہ تخمینہ 873 ارب روپے تھا۔

پاکستانی حکام نے فنڈ کو مطلع کیا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے لیے نئے منصوبوں کی جانچ پڑتال کا ایک نیا فریم ورک فائنل کر لیا گیا ہے جسے جون 2026 کے آخر تک منظوری کے لیے ایکنک کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کو بھیجے گئےلیٹر آف انٹینٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں نئے منصوبوں کا حصہ مجموعی حجم کے 10 فیصد سے کم ہی رہے گا کیونکہ محدود مالی وسائل کے باعث ہماری ترجیح پہلے سے جاری اسکیموں کو مکمل کرنا ہے، ہم ترقیاتی منصوبوں کی جانچ کے اسکورنگ سسٹم میں بھی اصلاحات کررہے ہیں جس کے تحت اول ایک جیسے ملتے جلتے معیارات کو ختم کیا جائے گا، دوم ماحول یا معاشرے پر منفی اثر ڈالنے والے منصوبوں کے نمبر کاٹے جائیں گے (منفی مارکنگ ہوگی) اور سوم، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے والے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر زیادہ اہمیت دی جائے گی۔