Business Recorder - Business & Finance

ایم ایس سی آئی فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس میں ایک، اسمال کیپ انڈیکس میں 3 پاکستانی کمپنیاں شامل
عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے اشاریے ترتیب دینے والے ادارے مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) نے مئی 2026 کے انڈیکس ریویو کے دوران اپنے فرنٹیر مارکیٹ (ایف ایم) انڈیکس میں ایک اور فرنٹیر مارکیٹ اسمال کیپ انڈیکس میں تین پاکستانی کمپنیوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا اطلاق 29 مئی 2026 سے ہوگا۔

ایم ایس سی آئی کی رپورٹ کے مطابق فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس میں حبیب میٹرو بینک کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ دی سرل کمپنی لمیٹڈ کو اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسمال کیپ انڈیکس میں تین پاکستانی کمپنیوں کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، ہائی نون لیبارٹریز اور دی سرل کمپنی لمیٹڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مری بریوری کو اس انڈیکس سے خارج کر دیا گیا ہے۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق مالی سال 2026 میں اب تک پاکستانی مارکیٹ نے ایم ایس سی آئی فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس کے مقابلے میں 4.1 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کا مجموعی وزن  تقریباً 5.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو  ایمرجنگ مارکیٹ سے نکال کر دوبارہ فرنٹیر مارکیٹ کا درجہ دے دیا تھا۔ اس وقت ادارے کا موقف تھا کہ پاکستانی مارکیٹ حجم اور حصص کی خرید و فروخت (لیکویڈیٹی) کے مطلوبہ معیارات پر پورا نہیں اتر رہی۔