Business Recorder - World

اسرائیل نے آئرن ڈوم سسٹم متحدہ عرب امارات کو فراہم کیا، امریکی سفیر
امریکی سفیر برائے اسرائیل مائیک ہکابی نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کی بیٹریاں اور انہیں چلانے کے لیے اہلکار بھی فراہم کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بیٹریاں، جن میں ریڈار اور میزائل لانچر شامل ہوتے ہیں، متحدہ عرب امارات کو ایران کے ممکنہ حملوں سے دفاع میں مدد دینے کے لیے بھیجی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے حالیہ جنگ کے دوران یو اے ای کو دیگر کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ نشانہ بنایا ہے اور موجودہ جنگ بندی کے دوران بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

مائیک ہکابی نے تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یو اے ای کو یہ سسٹم اس لیے فراہم کیا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان 2020 کے ابراہیم معاہدوں کے بعد غیر معمولی تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل ماضی میں بھی متحدہ عرب امارات کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرتا رہا ہے۔ اماراتی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے حملے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔