Business Recorder - World

ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو فضول قرار دے کر مسترد کردیا، امن مذاکرات بحران کا شکار
ایران کے ساتھ منگل کو امن معاہدے کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی کوششوں کو لائف سپورٹ پر قرار دے دیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب تہران نے تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر اصرار برقرار رکھا جنہیں امریکی صدر نے فضول قرار دے کر رد کردیا۔

ایران نے تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس میں لبنان  بھی شامل ہے جہاں امریکہ کے اتحادی اسرائیل کی حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ تہران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے جنگی نقصانات کے ازالے، امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے اور دیگر شرائط تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے اس ردِعمل نے 7 اپریل سے متوقع جنگ بندی کے امکانات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں جو فضول دستاویزات بھیجی ہیں، انہیں دیکھنے کے بعد میں یہی کہوں گا کہ جنگ بندی کے امکانات اس وقت اپنی کمزور ترین سطح پر ہیں۔ میں نے تو وہ مکمل طور پر پڑھنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار جنگ بندی ختم کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

امریکہ نے تجویز دی تھی کہ ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر متنازع مسائل پر بات چیت شروع کرنے سے پہلے لڑائی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

منگل کو ایشیائی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز پر برینٹ خام تیل کے سودوں میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور قیمت 104.50 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔ قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ مذاکرات میں تعطل ہے جس کے باعث آبنائے ہرمز کا اہم بحری راستہ بڑے پیمانے پر بند ہے۔

آبنائے ہرمز کی تقریباً بندش سے پیدا ہونے والے تعطل نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو اپنی برآمدات کم کرنے پر مجبور کر دیا جبکہ پیر کو سامنے آنے والے رائٹرز کے ایک سروے کے مطابق اپریل میں اوپیک کی تیل کی پیداوار مزید گر کر گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

امریکہ نے پیر کو ان افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ ایران کو چین تک تیل پہنچانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات تہران کے فوجی اور ایٹمی پروگراموں کی مالی معاونت روکنے کی کوششوں کا حصہ ہیں جبکہ اس کے ساتھ بینکوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے موجود پابندیوں سے بچنے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہ بنیں۔