Business Recorder - Markets

ایس ای سی پی کی 5 بروکریج ہاؤسز کو شریعہ کمپلائنٹ ٹریڈنگ کی اجازت
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پانچ سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کو ریگولیٹر کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق ان اسلامی بروکریج ونڈوز میں اِن سائٹ سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آپٹیمس کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ویلیو اسٹاکس اینڈ کموڈٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ اور ڈارسن سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ ان ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کار اب براہِ راست شریعہ کمپلائنٹ حصص، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی کا موقف تھا کہ اسلامی بروکریج ونڈوز حلال سرمایہ کاری کو فروغ دیں گی۔ مزید برآں ان ونڈوز میں اکاؤنٹ کھولنے والے سرمایہ کاروں کے فنڈز صرف شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے ہی استعمال کیے جائیں گے۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا کہ اسلامی ونڈوز کے لیے علیحدہ اسلامی بینک اکاؤنٹس اور ٹریڈنگ سسٹم استعمال کیے جائیں گے اور ان ونڈوز کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کے حصص کی ہی خرید و فروخت ہو سکے گی۔

ریگولیٹر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کر رہی ہے۔

چند روز قبل ایس ای سی پی نے اپنے الیکٹرانک مارگیج رجسٹر (ای ایم آر) میں بھی بڑی ترامیم نافذ کی تھیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد محفوظ قرضہ جات کی فراہمی، کریڈٹ تک رسائی میں بہتری اور پاکستان میں کاروباری و مالیاتی اداروں کے لیے ایک زیادہ موثر ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینا ہے۔