Business Recorder - Sports

ورلڈ کپ میں ایران کی موجودگی ایک بڑا سفارتی اثاثہ ہے، فٹبال چیف
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے سرکاری ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے دستبرداری ملک کو ایک بڑے سفارتی اثاثے سے محروم کر دے گی۔

فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے ایران کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ تاہم ایرانی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ ایران اس موسمِ گرما میں ہونے والے عالمی میلے میں ضرور شرکت کرے گا، لیکن اس کے لیے میزبان ممالک (امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا) کو ایران کے تحفظات دور کرنے ہوں گے۔

مہدی تاج کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عقائد، ثقافت اور نظریات پر سمجھوتہ کیے بغیر شرکت کریں گے۔انہوں نے شرکت کے لیے 10 شرائط رکھی ہیں جن میں عملے کے لیے ویزوں کا اجراء، پرچم اور قومی ترانے کا احترام اور ایئرپورٹ و ہوٹلوں پر سخت سیکیورٹی فراہم کرنا شامل ہے۔ فیفا نے بھی ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایران گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے مدمقابل ہوگا اور اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا۔