Business Recorder - Business & Finance

پاکستان بزنس فورم کا معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر تہنیتی پیغام
پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے معرکہ حق کو بھارت کے لیے ایک دائمی سبق اور ملکی تاریخ کا فیصلہ کن باب قرار دیتے ہوئے قوم کومعرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ فورم کے مرکزی و صوبائی قائدین بشمول صدر خواجہ محمود الرحمان اور چیف آرگنائزر احمد جواد نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

پی بی ایف کے مطابق اس معرکے نے نہ صرف قوم کو متحد کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری، سفارتی اور اقتصادی قوت کا لوہا بھی منوایا۔ فورم نے کہا کہ پاکستانی افواج کا بروقت اور موثر جواب اب دنیا بھر کے دفاعی اداروں میں بطور کیس اسٹڈی پڑھایا جا رہا ہے۔ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت کی بھی تعریف کی گئی، جس کی بدولت ملک کو یہ تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ فورم نے واضح کیا کہ بھارت کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026