Business Recorder - Business & Finance

پاکستان اگلے ہفتے پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ ہفتے پہلی بار چینی کیپیٹل مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کی توقع کر رہا ہے، جہاں یوآن  میں پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انشاء اللہ اگلے ہفتے آپ کو خوشخبری ملے گی کہ پہلی بار ہم پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

یہ 250 ملین ڈالر کا اجراء ہوگا جو مجوزہ ایک ارب ڈالر کے پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس بانڈ کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کی معاونت حاصل ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایران میں جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث درپیش شدید دباؤ کے باوجود پاکستان کی معیشت بحالی کے آثار دکھا رہی ہے، جن میں برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ شامل ہے۔ پاکستان ایندھن اور گیس کی درآمدات پر بھاری انحصار کرتا ہے۔

وزیر خزانہ کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دو جاری پروگراموں کے تحت تقریباً 1.32 ارب ڈالر کی نئی مالی معاونت جاری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یوروبانڈز اور کمرشل قرضوں کے حصول پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات سے حاصل کیے گئے 3.5 ارب ڈالر کے قرض کی جگہ لے کر زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی مالی خلا کو پورا کرنے کیلئے 3 ارب ڈالر کی اضافی معاونت فراہم کی ہے۔