Business Recorder - Pakistan

متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی چن چن کر بے دخلی نہیں ہو رہی، وزارت داخلہ
وزارتِ داخلہ نے میڈیا کے بعض حصوں اور سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مبینہ طور پر چن چن کر بے دخلی  سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت نے ان خبروں کو بدنیتی پر مبنی اور ایک  منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ دستیاب ڈیٹا کے جائزے سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ان دعوؤں کی تصدیق ہو سکے کہ متحدہ عرب امارات سمیت کوئی بھی ملک قومیت یا فرقے کی بنیاد پر پاکستانیوں کو بے دخل کر رہا ہے۔

وضاحت کی گئی کہ جب بھی بے دخلی کی کارروائیاں ہوتی ہیں وہ میزبان ممالک کے قانونی نظام کے مطابق معمول کے طریقہ کار کا حصہ ہوتی ہیں۔ یہ کارروائیاں عام طور پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں، جیسے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام یا نامکمل اور غیر قانونی دستاویزات رکھنے کی صورت میں کی جاتی ہیں۔

وزارت نے مزید نوٹ کیا کہ وہ پاکستانی شہری جو ویزا اور ملازمت کی شرائط پوری کرتے ہیں وہ بغیر کسی امتیاز کے متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک کا سفر کر رہے ہیں اور وہاں روزگار کے مواقع حاصل کر رہے ہیں۔

جعلی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ ایسی رپورٹس مذموم مقاصد کے حصول اور بدنیتی کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔ مزید کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں سے متعلق کسی بھی معاملے کو دفتر خارجہ کے قائم کردہ سفارتی ذرائع سے انفرادی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔