Business Recorder - Sports

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کا ورلڈ کپ کے حوالے سے یقین دہانی کے لیے اگلے چند روز میں فیفا سے ملاقات کا اعلان
ایران کے فٹ بال چیف مہدی تاج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کر کے امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران اپنے ملک کے وقار کے تحفظ کی یقین دہانی مانگیں گے۔

کینیڈا کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب سے وابستگی کی بنیاد پر مہدی تاج کا داخلہ روکنے کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکہ میں ایرانی اداروں کی تضحیک کا خدشہ ہوا تو ایران ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزے کا اجرا اور سہولتوں کی فراہمی فیفا اور میزبان ممالک کی قانونی ذمہ داری ہے۔

خطے میں حالیہ کشیدگی اور فروری میں ایران پر ہونے والے حملوں کے باعث ٹیم کی شرکت پہلے ہی غیر یقینی کا شکار ہے۔ شیڈول کے مطابق  30 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا انتخاب رواں ہفتے ہوگا، جسے ترکیہ  میں تربیتی کیمپ کے بعد 26 کھلاڑیوں تک محدود کر دیا جائے گا۔ ایرانی کوچ امیر قلعہ نوئی کے مطابق ٹیم ٹورنامنٹ شروع ہونے سے 14 دن قبل امریکہ پہنچے گی اور ایریزونا میں قیام کرے گی۔ ایران اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔