Business Recorder - World

توانائی بحران کے باعث بنگلہ دیش کا شمسی توانائی کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ
بنگلہ دیش نے 495 میگاواٹ شمسی توانائی  کے منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جس کا مقصد درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے، جبکہ ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ (بی پی ڈی بی) نے 10 گرڈ سے منسلک سولر منصوبوں کے لیے بولیاں طلب کی ہیں، جن کی گنجائش 25 میگاواٹ سے 100 میگاواٹ تک ہوگی۔ یہ منصوبے نجی سرمایہ کاروں کے ذریعے تعمیر کیے جائیں گے اور انہیں موجودہ سب اسٹیشنز کے قریب قائم کیا جائے گا تاکہ گرڈ کی استحکام میں بہتری آئے اور فوسل فیول پر مبنی بجلی نظام پر دباؤ کم ہو۔

حکام کے مطابق حتمی بولیاں 28 جون تک جمع کرائی جائیں گی۔

اگرچہ بنگلہ دیش پہلے بھی قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے اہداف مقرر کر چکا ہے، تاہم پیش رفت سست رہی ہے۔ لیکن موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔

تقریباً 175 ملین آبادی والا یہ ملک تیل، کوئلہ اور ایل این جی کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جس کے باعث عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے شدید متاثر ہوتا ہے۔

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات کے باعث حکومت نے متبادل توانائی ذرائع تلاش کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ ایندھن کی راشننگ اور دفاتر کے اوقات میں کمی جیسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سولر توانائی میں اضافہ مستحکم اور سستی بجلی کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شعبے کی توسیع کے لیے گرڈ، اسٹوریج اور چارجنگ انفراسٹرکچر میں بڑی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔