Business Recorder - Sports

بنگلور کی جگہ اب احمد آباد آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کرے گا
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل اب پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق بنگلور کے بجائے 31 مئی کو احمد آباد میں منعقد ہوگا۔

بی سی سی آئی کے مطابق مقام کی تبدیلی مقامی حکام اور ریاستی ایسوسی ایشن کی جانب سے کچھ مخصوص تقاضوں کی وجہ سے کی گئی ہے۔ بنگلور کو اس سیزن میں آئی پی ایل کے پانچ میچوں کی میزبانی کے لیے کلیئرنس دی گئی تھی، حالانکہ گزشتہ سال وہاں کے مرکزی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 11 نوجوان مداح ہلاک ہو گئے تھے۔

شیڈول کے مطابق  کوالیفائر 1 (جس میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیمیں مدمقابل ہوں گی) 26 مئی کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل میں جگہ بنائے گی۔

چندی گڑھ 27 مئی کو تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کے درمیان  ایلیمینیٹر میچ کی میزبانی کرے گا۔ یہی مقام 29 مئی کو کوالیفائر 2 کا بھی انعقاد کرے گا، جہاں کوالیفائر 1 میں ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا، تاکہ دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ ہوسکے۔

ٹائٹل کی جنگ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگی، جو 130,000 تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔