Business Recorder - Business & Finance

کے الیکٹرک کے 58 ارب روپے کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ دعوے، نیپرا 12 مئی کو سماعت کریگا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 مئی 2026 کو ایک عوامی سماعت کرے گی، جس میں کے الیکٹرک کی جانب سے دائر کردہ 58 ارب روپے سے زائد کے دعوؤں پر غور کیا جائے گا۔ یہ درخواست کمپنی کے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائے ٹی) برائے مالی سال 2017 تا 2023 کے تحت کی گئی ہے، جس میں تقریباً تین سال کی تاخیر کے بعد کارروائی ہو رہی ہے۔

نیپرا نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹ (ای او ٹی اے) کے تحت 43.6 ارب روپے کی منظوری کی درخواست دی ہے۔

اس بڑے دعوے میں 23.4 ارب روپے ورکنگ کیپیٹل اخراجات، 11.05 ارب روپے ایکسچینج ریٹ کے اثرات کے باعث ریٹرن آن ایکویٹی میں کمی، اور 10.4 ارب روپے ورکنگ کیپیٹل ضروریات میں ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔ تاہم 1.3 ارب روپے ان سرمایہ کاریوں کی مد میں منہا کیے گئے ہیں جو نہیں کی گئیں۔

ای او ٹی اے کے علاوہ کے الیکٹرک نے 15.3 ارب روپے ٹیکس پاس تھرو اور دیگر ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی مانگے ہیں۔ اس میں 2023 کے لیے 7.5 ارب روپے ٹیکس ادائیگی، 2022 کی اضافی ٹیکس ذمہ داری کے طور پر 3 ارب روپے، اور 2018 سے 2021 کے دوران کم از کم ٹیکس کی مد میں 4.1 ارب روپے شامل ہیں۔ مزید چھوٹے دعوؤں میں ڈبلیو ڈبلیو ایف/ڈبلیو پی پی ایف پاس تھرو کی مد میں 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اور بجلی خریداری سے متعلق 26 کروڑ 10 لاکھ روپے کی زیر التوا ایڈجسٹمنٹ شامل ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنی 9 اکتوبر 2023 کی خط و کتابت میں 4 اگست 2023 کی سابقہ درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ٹیرف ویری ایشن جمع کرائی تھی۔ کمپنی نے بتایا کہ اس کے آڈیٹرز نے مالی سال 2023 کے رائٹ آف دعوؤں کی تصدیق مکمل کر لی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ نیپرا کی ہدایت کے مطابق ایم وائے ٹی 2017–2023 اور 1 مارچ 2022 کے مڈ ٹرم ریویو کے تحت اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، لہٰذا سہ ماہی ٹیرف ویری ایشن پر نظرثانی کی جائے۔

کے الیکٹرک کے مطابق یہ ٹیرف نظام 30 جون 2023 تک نافذ العمل رہا، جبکہ نیپرا پہلے ہی جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے ٹیرف مقرر کر چکا ہے۔ اس میں سرمایہ کاری پلان کی منظوری کے دوران وفاقی حکومت کی سفارش پر تقریباً 500 ارب روپے کی کٹوتی بھی کی گئی تھی۔

کمپنی نے ریگولیٹر سے درخواست کی ہے کہ اپریل تا جون 2023 کے غیر وصول شدہ اخراجات، اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹس اور رائٹ آف دعوؤں کو نئے ایم وائے ٹی (جو 1 جولائی 2023 سے نافذ ہے) کے ٹیرف شیڈول میں شامل کیا جائے۔

مزید برآں 7 جولائی 2025 کو کے الیکٹرک نے 2017–2023 ایم وائے ٹی کے تحت 10.963 ارب روپے کے مزید ٹیکس/ڈبلیو ڈبلیو ایف پاس تھرو اور 26 کروڑ 10 لاکھ روپے کی آئی پی پیز سے بجلی خریداری کی زیر التوا ایڈجسٹمنٹ بھی جمع کرائی تھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026