Business Recorder - Business & Finance

ایس ای سی پی نے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے آئی پی او کی منظوری دے دی
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سروس لانگ مارچ (ایس ایل ایم) ٹائرز کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی منظوری دے دی ہے۔

حالیہ منظوری کے بعد رواں مالی سال آئی پی اوز کی کل تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی بک بلڈنگ کے طریقے کے ذریعے سرمایہ کاروں کو 389.7 ملین سے زائد حصص (شیئرز) پیش کرے گی۔

کل پیشکش میں سے 75 فیصد حصص اداروں اور کثیر مالیت والے سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بقیہ 25 فیصد عام سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ہیں۔

کمیشن نے مزید کہا کہ نئی کمپنیوں کی فہرست میں شمولیت (لسٹنگ) کا تسلسل سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے اور مارکیٹ میں نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک-ایران تنازع کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس میں 14.54 فیصد کمی کے باوجود مقامی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت نے مارکیٹ کے مجموعی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کمیشن نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ سرمایہ کاری کا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے کمپنی کے پراسپیکٹس کا بغور مطالعہ کریں۔

ایس ایل ایم پاکستان میں آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس  ٹائر بنانے والی کمپنی ہے جو سروس گروپ اور چین کی کمپنی چاؤ یانگ لانگ مارچ کے اشتراک (جوائنٹ وینچر) سے قائم کی گئی ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنی سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ ایس ایل ایم  میں بالترتیب 32.09 فیصد اور 18.91 فیصد حصص (ایکویٹی اسٹیکس) کی مالک ہیں۔