Business Recorder - Sports

پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، فائنل میں رسائی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

حیدرآباد کنگزمین کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر حنین شاہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 37 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آخری اوور میں جب اسلام آباد کو 6 رنز کی ضرورت تھی حنین نے صرف 4 رنز دیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 43 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اورمحمد علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اتوار کو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔