Business Recorder - Pakistan

یوم مزدور، صدرمملکت اور وزیراعظم کا محنت کشوں کو خراجِ تحسین، معیشت کی بنیاد قرار دے دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی لیبر فورس  کو معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ۔

عالمی یومِ مزدور (لیبر ڈے) پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الگ الگ پیغامات جاری کیے۔

صدرِ مملکت نے محنت کشوں کو معیشت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے  کہا کہ مزدوروں کی بااختیاری ہی قومی استحکام اور خوشحالی کا راستہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے جن میں منصفانہ اجرت، سماجی تحفظ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور امتیازی سلوک سے پاک ماحول شامل ہے۔

صدر زرداری نے  کہا کہ حکومت بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے کنونشنز اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ میں پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آپ محض ہماری معیشت کا حصہ نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہیں۔

یومِ مزدور پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا  کہ ملک بھر کے محنت کشوں کی بے لوث خدمات قابلِ تحسین ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مزدور، کسان اور کاریگر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مزدور کی محنت، ہمت اور مشکلات برداشت کرنے کا جذبہ مثالی ہے۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی مزدور ملک کے سفیر ہیں اور زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حکومت ہنرمند افرادی قوت کی تربیت کے لیے جدید پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ عالمی معیار حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے جیسے ای او بی آئی اورورکرز ویلفئیر فنڈ مزدوروں کو پنشن، رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔