Business Recorder - Opinion

جغرافیائی سیاسی تناؤ اور سرمایہ کاروں کی ثابت قدمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں حالیہ مندی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خدشات کے پیشِ نظر سرمایہ کار برادری میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کے بلند ترین انڈیکس تک پہنچنے کے بعد اس اچانک گراوٹ نے سرمایہ کاروں اور تاجروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ سرمایہ کار اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ آیا وہ اپنی سرمایہ کاری (پورٹ فولیو) کو برقرار رکھیں یا اسے کسی معقول قیمت پر فروخت کر کے مارکیٹ سے باہر نکل جائیں۔

موجودہ الجھی ہوئی صورتحال پر سرمایہ کاروں کا ردعمل قابلِ فہم تو ہے لیکن لائق ستائش نہیں۔ یہ صورتحال پاکستان کے مالیاتی نظام کے ان گہرے اسٹرکچرل مسائل کو بھی ظاہر کرتی ہے جو محض مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے کہیں زیادہ سنگین ہیں۔

دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی اور مندی ایک فطری عمل ہے، تاہم پاکستان میں انڈیکس کے اچانک چڑھنے اور گرنے کی ایک تاریخ رہی ہے، جہاں ہر واقعہ سرمایہ کاروں میں خوف اور غیر یقینی کی لہر لے کر آتا ہے۔ اس سے قبل کووڈ-19 کی لہر کے دوران مارکیٹ میں تقریباً 25 فیصد کی تباہ کن گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ 2022 کی سیاسی غیر یقینی نے بھی مارکیٹ کو بری طرح متاثر کیا۔ اسی طرح 2023 میں ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے حوصلے پست کر دیے اور مئی 2025 میں پاک بھارت جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے مارکیٹ 10 فیصد تک گری۔ ہر بار اس مقبول بیانیے کے ساتھ کہ اس بار حالات مختلف ہوں گے ، ایسا لگا کہ جیسے مارکیٹ اب نہیں سنبھلے گی لیکن ہر بار مارکیٹ نے ہمت دکھائی اور ان لوگوں کو بھرپور منافع دیا جو سرمایہ کاری پر قائم رہے۔

یہ بار بار دہرایا جانے والا نمونہ ایک عجیب تضاد کو ظاہر کرتا ہے جہاں وقت کے ساتھ مارکیٹ کی بحالی ان لوگوں کے حق میں جاتی ہے جو مشکل وقت میں صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہیں دوسرے لوگ بے صبری کی وجہ سے اس موقع کو گنوا دیتے ہیں۔ شرکاء کا نفسیاتی رویہ مارکیٹ کے اصل عوامل پر غالب آ جاتا ہے اور وہ خوف زدہ ہو کر اپنی فروخت شروع کر دیتے ہیں۔ طویل مدتی منصوبہ بندی کے بغیر سرمایہ کاروں کا یہ غیر معمولی ردعمل مارکیٹ انڈیکس پر مزید دباؤ کا باعث بنتا ہے۔ اصل مسئلہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ میں نہیں بلکہ اس صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور اس کی غلط تشریح میں ہے۔

مالیات کا یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ مارکیٹ میں وقت گزارنا مارکیٹ کی  ٹائمنگ سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ اگرچہ ترقی یافتہ معیشتوں میں اس اصول کو مستحکم ادارہ جاتی فریم ورک اور مالیاتی شعور کی مدد حاصل ہوتی ہے لیکن پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں اسٹرکچرل خامیاں اس اصول کی روح کے مطابق عمل درآمد میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

پاکستان میں مالیاتی مارکیٹ کے شرکاء کو بروقت معلومات، سرمایہ کاری کی رہنمائی اور ادارہ جاتی اعتماد کی کمی کا سامنا ہے۔ بحرانی کیفیت میں ریگولیٹرز کی جانب سے معلومات کی عدم فراہمی مارکیٹ میں ایک خلا پیدا کرتی ہے، جہاں غیر مصدقہ معلومات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہیں۔ ایسے حالات میں ریگولیٹری حکام کی جانب سے معتبر معلومات کی بلا تعطل فراہمی انتہائی ضروری ہے، تاکہ پورے نظام کو زمین بوس ہونے سے بچایا جا سکے۔

سرمایہ کاروں کیلئے منظم تعاون اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، تاکہ ان میں مالیاتی آگاہی کے ساتھ ساتھ جذباتی استحکام کو بھی فروغ دیا جا سکے، تاکہ وہ دباؤ والی صورتحال کو سنبھال سکیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازعات جیسے حالات میں سرمایہ کاروں کے غیر مستحکم رویے پر قابو پانا نہایت ضروری ہے۔

موجودہ عالمی معاشی بحران جیسے پر آشوب ادوار میں ایس ای سی پی  جیسے ریگولیٹری اداروں کا کردار بڑھ جاتا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں سے بروقت رابطہ کر کے ان کے خدشات دور کریں اور مارکیٹ میں مداخلت کریں۔ یہ واضح ہے کہ مارکیٹ میں زیادہ تر شور شرابہ غیر تصدیق شدہ خبروں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر ضروری ٹویٹس کا نتیجہ ہوتا ہے۔ جب یہ معلومات مارکیٹ میں آتی ہیں تو سرمایہ کاروں کے جذبات مشتعل ہوتے ہیں جس کا نتیجہ فروخت کے دباؤ کی صورت میں نکلتا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ خلا میں کام نہیں کرتی بلکہ یہ مثبت خبروں، سیاسی بیانیے، توقعات اور اعتماد جیسے بیرونی عوامل سے متاثر ہوتی ہے۔

آخر میں یہ ناگزیر ہے کہ مالیاتی فیصلہ سازی کے عمل میں ”خریدیں اور برقرار رکھیں“ کی حکمت عملی اپنا کر استقامت پیدا کی جائے، خاص طور پر اس وقت جب بیرونی عوامل کی وجہ سے مارکیٹ نیچے جا رہی ہو۔ سرمایہ کاری کا فیصلہ محض بیرونی عوامل پر مبنی نہیں ہونا چاہیے بلکہ سرمایہ کاری کے بنیادی اصول اصل معیار ہونے چاہئیں۔ ایک کامیاب سرمایہ کار کی خاصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ طویل مدتی فوائد کے حصول میں مختصر مدت کے نقصانات سے نہیں گھبراتا۔ یہ یقین کہ اتار چڑھاؤ یا کریکشن مارکیٹ کی فطرت ہے نہ کہ کوئی خرابی، ایسے سرمایہ کاروں کو اپنے اہداف کی جانب ثابت قدم رکھتا ہے۔

مشکل حالات میں صحیح سمت کا تعین کرنا ہی ایک سرمایہ کار کے دانشمندانہ رویے کی علامت ہے۔ یہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے چکر پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ حالیہ کے ایس ای  100 انڈیکس کا 144,119.43 تک گرنا اور پھر 174,523.76 تک جزوی بحالی محض ایک مالیاتی واقعہ نہیں بلکہ گہرے ڈھانچہ جاتی چیلنجز کی یاد دہانی ہے۔ مارکیٹ کا چڑھنا اور گرنا اس کی فطرت ہے، اصل سوال یہ ہے کہ کیا سرمایہ کار اور پالیسی ساز ان چکروں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟

تاریخ بتاتی ہے کہ مارکیٹیں ہمیشہ بحال ہوتی ہیں۔ اہم سوال یہ ہے کہ جب بحالی ہوگی تو اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے کون مارکیٹ میں موجود رہے گا؟

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026