Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم نے پانچ سالہ ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کردیا، 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف
وزیراعظم شہباز شریف نے  پانچ سالہ ہاؤسنگ پروگرام وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کیا جسے ایک سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملک بھر میں 3.2 ٹریلین (3200 ارب) روپے کی مجموعی لاگت سے 5 لاکھ گھر تعمیر کرنا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کو سستے گھر فراہم کرنا اور ساتھ ہی مختلف شعبوں میں معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

پروگرام کے تحت پہلے سال میں 50 ہزار  گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے چار سال کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس پروگرام کو اپنے دورِ حکومت کی اہم ترین کوششوں میں سے ایک قرار دیا اور گھر کی ملکیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کے لیے ایک تحریکی قوت کے طور پر اس کے دوہرے کردار کو نمایاں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے زیادہ عزیز اور کوئی پروگرام نہیں ہے۔ یہ ہمارے صنعتی اور تجارتی شعبوں کو نئی زندگی بخشنے کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کا وعدہ بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام طویل مشاورت اور انتھک محنت کے بعد اور بے شمار چیلنجز پر قابو پا کر تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رہائش تک رسائی کو ریاست کا ایک مقدس فریضہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ تقریباً 24 کروڑ کی آبادی کے باوجود شہریوں کا بڑا حصہ اب بھی مناسب چھت کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو ایک ملک گیر کوشش کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اہلیت کیلئے علاقائی بنیادوں پر کوئی پابندی نہیں رکھی گئی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت حکومت نے پہلے سال میں 321 ارب روپے کی فنانسنگ کی مدد سے 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اگلے چار سالوں میں ہمارا ہدف 5 لاکھ گھروں کی تعمیر ہے۔

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کو نجی شعبے، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

فنانسنگ فریم ورک میں 1 کروڑ روپے (10 ملین) تک کے ہاؤسنگ لون شامل ہیں جن پر ابتدائی مارک اپ کی شرح 5 فیصد ہوگی جو 10 سال بعد مارکیٹ کی شرح کے مطابق تبدیل ہوجائے گی۔ قرض کی واپسی کی مدت 20 سال تک محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کم از کم ایک ماہ میں اس اسکیم کا جائزہ لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کے طبقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے جن میں تعمیراتی مزدور، انجینئرز، ڈرافٹس مین اور اس سے وابستہ دیگر خدمات فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے اس پروگرام میں شریک بینکوں پر زور دیا کہ وہ قرضوں کی بروقت اور موثر فراہمی میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگیاں وقت پر ہونی چاہئیں۔