Business Recorder - Markets - Financial

فیڈرل ریزرو کو مہنگائی کا خدشہ، ڈالر مضبوط، ین 160 کی سطح سے نیچے گرگیا
عالمی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر دو ہفتوں سے زائد کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا، جس کی بڑی وجہ فیڈرل ریزرو کے بعض پالیسی سازوں کا سخت مؤقف (ہاکش رویہ) ہے، جس کے باعث بانڈ ییلڈز ایک ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔ دوسری جانب جاپانی ین کی قدر 160 فی ڈالر کی سطح سے اوپر جانے پر ممکنہ حکومتی مداخلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

فیڈ چیئرمین جیروم پاول نے اپنی مدت کے اختتام پر شرح سود کو برقرار رکھا، تاہم بڑھتی مہنگائی کے خدشات کے باعث پالیسی سازوں میں اختلاف سامنے آیا۔ 8 کے مقابلے میں 4 ووٹوں سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ 1992 کے بعد سب سے زیادہ تقسیم شدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کے بعد امریکی بانڈز کی ییلڈز میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں 2 سالہ بانڈ کی ییلڈ 3.928 فیصد اور 10 سالہ بانڈ کی ییلڈ 4.421 فیصد تک پہنچ گئی، جو 27 مارچ کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ مارکیٹ میں اب اس سال شرح سود میں کمی کی توقع تقریباً ختم ہو چکی ہے، جبکہ 2027 تک شرح سود میں اضافے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے خدشات کو بڑھا رہا ہے، جس سے ڈالر کو مزید سہارا مل رہا ہے۔ اسی دوران یورپی سینٹرل بینک اور بینک آف انگلینڈ کے اجلاس بھی آج متوقع ہیں، جہاں شرح سود کے حوالے سے اہم فیصلوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب جاپانی ین کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ تقریباً 160.16 فی ڈالر پر آ گیا ہے، جس کے بعد جاپان کی وزارت خزانہ کی ممکنہ مداخلت پر مارکیٹ کی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان بطور توانائی درآمد کرنے والا ملک فوری مداخلت سے گریز کر سکتا ہے، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر۔