Business Recorder - Sports

زخمی صلاح لیورپول کے بقیہ سیزن سے باہر، مصری نیشنل ٹیم ڈائریکٹر کی تصدیق
مصری قومی ٹیم کے ڈائریکٹر ابراہیم حسن نے تصدیق کی ہے کہ لیورپول کے مایہ ناز فارورڈ محمد صلاح ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرسٹل پیلس کے خلاف فتح کے دوران زخمی ہونے والے 33 سالہ ونگر کے لیے یہ سیزن کا مایوس کن اختتام ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس سیزن کے بعد کلب چھوڑ دیں گے۔

ابراہیم حسن کے مطابق صلاح کے پٹھے پھٹ گئے ہیں جس کے علاج میں کم از کم چار ہفتے لگیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صلاح اب لیورپول کی جانب سے مزید کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے اور برینٹ فورڈ کے خلاف سیزن کے آخری میچ میں وہ گول کرنے کے بجائے صرف مداحوں سے الوداعی خطاب کریں گے۔

لیورپول کے لیے 9 کامیاب سیزنز گزارنے والے صلاح اس وقت کلب کے تیسرے سب سے بڑے گول اسکورر ہیں۔ اگرچہ وہ کلب کے اہم میچز (بشمول مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی) مس کریں گے، تاہم امید ہے کہ وہ جون میں شروع ہونے والے 2026 ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے۔

صلاح 2018 کے ورلڈ کپ جیسی تلخ یادوں سے بچنے کے لیے پرعزم ہیں، جب وہ انجری کے باعث اپنی پوری صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل پائے تھے۔